ابنا: پاکستان سنی تحریک نے کراچی کے انتخابی حلقوں این اے 249 اور 256 سے جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما اویس نورانی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں جماعتیں ملک بھر میں ایک دوسرے کے سامنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔ علامہ شاہ احمد نورانی کے صاحبزادے اور جمعیت علماء پاکستان کے سینیئر نائب صدر اویس شاہ نورانی نے قادری ہاؤس میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیاسی صورت حال اور انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو نہ روکا گیا تو انتخابات کا انعقاد مشکل ہو جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
27 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 413818
پاکستان سنی تحریک نے کراچی حلقوں سے جمعیت علمائے پاکستان کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیا ہے